ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کوروناکی تیسری لہر کا اثر بچوں پر پڑنے نہ دیں؛ منڈیامیں منعقدہ اجلاس میں وزیر بہبودیئ خواتین واطفال ششی کلا جولے کی افسروں کو ہدایت

کوروناکی تیسری لہر کا اثر بچوں پر پڑنے نہ دیں؛ منڈیامیں منعقدہ اجلاس میں وزیر بہبودیئ خواتین واطفال ششی کلا جولے کی افسروں کو ہدایت

Sat, 19 Jun 2021 11:27:49    S.O. News Service

منڈیا، 19؍جون(ایس او نیوز)کووڈ کی تیسری لہر کا بچوں پر اثر نہ پڑے ایسے اقدمات کئے جائیں۔یہ ہدایت ریاستی وزیر برائے بہبود خواتین واطفال ششی کلاجولے نے افسروں کو دی۔

انہوں نے یہاں شہر کے ضلع پنچایت میٹنگ ہال میں کوروناکی تیسری لہر سے بچوں کو محفوظ رکھنے اور ان کی نگرانی کیلئے کئے جانے والے احتیاطی اقدامات کے سلسلے میں منتخب عوامی نمائندوں اور افسروں کے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے کہاکہ بچوں کو کوروناکی تیسری لہر سے محفوظ رکھنے، والدین میں بیداری پیداکرنے،اسپتالوں میں علاحدہ وارڈ قائم کرنے کیلئے ضروری اقداما ت کئے جائیں۔کووڈ کے علاوہ دیگر بیماریوں کا شکار بچوں کا بھی وقت پر علاج کیاجائے۔کووڈ کی علامتیں پائی جانے والے بچوں کا ٹسٹ کرایا جائے اور پازیٹیو رپورٹ آنے پر گھروں میں آئیسولیٹ ہونے کی بجائے کووڈ وارڈ میں داخل کرکے ان کا علاج کرایاجائے۔بچوں کے ساتھ والدین کو بھی ان اسپتالوں میں قیام کرنے کا انتظام کیاجائے۔آئی سی یو وارڈز میں بھی بچوں کے ساتھ والدین کیلئے علاحدہ انتظام کرنے کی ضرورت ہے،اس کے علاو ہ کووڈ کیئر سنٹر میں بھی بچوں کے ماں باپ کو ٹھہرنے کیلئے علاحدہ انتظامات کرائے جانے چاہئیں۔10سے 18سال کے بچوں کیلئے علاحدہ لڑکے اور لڑکیوں کے وارڈ قائم کئے جائیں۔

ششی کلا نے کہاکہ ہوم آئیسولیشن میں رہنے والے بچوں کیلئے علاحدہ رہنے اور ماسک کا استعمال کرنے کے بارے میں بیدار کیاجانا چاہئے۔ چند گھروں میں علاحدہ کمروں اوربیت الخلاء کی سہولت نہیں رہتی،جس کے سبب والدین کو بھی کوروناوائرس کا شکار ہوناپڑ سکتاہے،اس سلسلے میں آنگن واڑی کارکنوں اور چائلڈ ڈپولپمنٹ آفیسرس کو چاہئے کہ ہوم آئیسولیٹ ہوئے بچوں اور ان کے والدین کی کونسلنگ کرائیں اورمسلسل بیداری لانے کا کام کریں۔ گھروں میں علاحدہ کمروں کی سہولت نہ ہونے پر بچوں کو کووڈ کیئر سنٹر میں قائم کئے گئے بچوں کے علاحدہ وارڈزمیں داخل کرانے کے بارے میں والدین اور بچوں کو منائیں۔

وزیرششی کلاء نے کہاکہ یتیم بچوں کو تعلیم،تربیت،روزگار اور مالی امداد فراہم کرنے کیلئے حکومت کی رہنماہدایت کے مطابق محکمہ کے افسر بیداری پیداکریں۔مہاجرمزدوروں کے بچوں اورکمزوری کا شکار بچوں کیلئے مقوی غذا تقسیم کی جائے،نیوٹریشین رہابی لیشن سنٹرس کو ترقی دی جائے۔اس موقع پر ضلع پنچایت کی سی ای او اور ڈی ایچ او نے کوروناکی تیسری لہر سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں جانکاری دی اور ضلع میں اس لہر سے نمٹنے کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی۔اسی دوران جسمانی اور ذہنی طور پر کمزور بچوں اوراقلیتوں میں راشن کٹس تقسیم کئے گئے۔

اس موقع پر نائب وزیراعلیٰ سی این اشوتھ نارائن، ضلع نگران کار وزیرکے سی نارائن گوڈا،رکن اسمبلی سرینواس،ایم ایل سی کے ٹی سری کنٹھے گوڈا،محکمہ بہبود خواتین واطفال کی ڈائرکٹر انورادھا، ڈپٹی کمشنر ایس اشوتی،ضلع پنچایت سی ای او دیویاپربھواوردیگر موجود تھے۔


Share: